0
Sunday 29 Jan 2023 22:25

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نسرین جلیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نسرین جلیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں نسرین جلیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست روز مرہ استعمال کی اشیا پر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس حملے کرنے کے بجائے فی الفور زرعی ٹیکس نافذ کرے۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اور عوام سے دشمنی کے مترادف ہے، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش