QR CodeQR Code

بیلہ حادثہ کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہے، جام کمال خان

29 Jan 2023 22:59

ایک ٹویٹ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میرے دور حکومت میں کیمرے، ٹریکنگ سسٹم، رفتار کی حد اور پبلک اکیڈمی اصلاحات کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد یہ سب رک گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بیلہ میں ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی واقعات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور این ایچ اے کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہا ہے؟ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے دور حکومت میں کیمرے، ٹریکنگ سسٹم، رفتار کی حد اور پبلک اکیڈمی اصلاحات کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد یہ سب رک گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ ماہ سے سات پل ٹوٹے ہوئے ہیں، لیکن انہیں بحال نہیں کیا جا رہا ہے۔ نہ بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور نہ ہی این ایچ اے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038447/بیلہ-حادثہ-کی-ذمہ-دار-بلوچستان-حکومت-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org