0
Sunday 29 Jan 2023 22:59

بیلہ حادثہ کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہے، جام کمال خان

بیلہ حادثہ کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہے، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بیلہ میں ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی واقعات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور این ایچ اے کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہا ہے؟ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے دور حکومت میں کیمرے، ٹریکنگ سسٹم، رفتار کی حد اور پبلک اکیڈمی اصلاحات کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد یہ سب رک گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ ماہ سے سات پل ٹوٹے ہوئے ہیں، لیکن انہیں بحال نہیں کیا جا رہا ہے۔ نہ بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور نہ ہی این ایچ اے بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش