0
Sunday 29 Jan 2023 22:30
عمران خان کے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا

عمران خان اپنے منہ سے بولے تو ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، قمر زمان کائرہ

فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں
عمران خان اپنے منہ سے بولے تو ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات کا عدلیہ سوموٹو لے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں، فواد چودھری ایسے لوگوں میں سے ہے، جو زبان سے مارتے ہیں، گولی کے دوچار چھرے لگنے پر عمران خان چار ماہ سے پلاسٹر لگائے بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام لانا چاہتا تھا، مانتا ہوں کہ ہم مہنگائی کم کرنے آئے، لیکن اس میں ناکام رہے، آج مہنگائی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک چھ ماہ پہلے ڈیفالٹ کر جاتا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اپنے منہ سے بولے تو ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، ان کو پاکستان کے لوگوں نے ووٹ دیئے، ہم کیا بھارت سے ووٹ لے کر آئے، عمران خان چاہتا ہے کہ بندے بھی میری مرضی کے، فیصلے بھی میری مرضی کے ہوں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ادارہ نیوٹرل ہو رہا ہے تو ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے، ادارہ نیوٹرل نہ ہوتا تو پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، اب فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا وفاقی کابینہ و قیادت پر واضح کر دیا کہ عوام سے بہت کچھ لے لی، اب ان میں مزید کچھ دینے کی سکت نہیں، مشورہ ہے کہ اب ملک کے امراء سے پیسے لیکر عام آدمی کیلئے سہولیات پیدا کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1038463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش