QR CodeQR Code

افغان طالبان کی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی پالیسی برقرار

30 Jan 2023 01:57

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے افغانستان کے تعلیمی اداروں کو خط جاری کیا گیا جہاں کابل سمیت شمالی صوبوں میں اگلے ماہ کے آخر میں داخلہ امتحانات ہونے والے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے طالبان کے زیرانتظام اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے افغانستان میں نجی یونیورسٹیوں کو حکم دیا ہے کہ آئندہ ماہ طالبات کو داخلہ کے امتحانات دینے کی اجازت نہ دی جائے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے افغانستان کے تعلیمی اداروں کو خط جاری کیا گیا جہاں کابل سمیت شمالی صوبوں میں اگلے ماہ کے آخر میں داخلہ امتحانات ہونے والے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں وزارت اعلیٰ تعلیم نے جامعات کو کہا تھا کہ طالبان حکومت کے اگلے حکم نامے تک طالبات کو جامعہ میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 1038471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038471/افغان-طالبان-کی-خواتین-کے-لیے-اعلی-تعلیم-پر-پابندی-پالیسی-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org