0
Monday 30 Jan 2023 07:34

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار
اسلام ٹائمز۔ امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ کیون مک کارتھی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایوان کا اسپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے بدھ کو صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے، تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1038496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش