0
Monday 30 Jan 2023 08:36

ایران میں ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے، امریکہ

ایران میں ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے نام لیے بغیر رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا ہے کہ ایران میں ہونے والے ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے کسی بھی تصدیق یا تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بھی امریکی اہلکار کے بیان کی تصدیق یا تردید کیلئےکوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی حکام کہتے رہے ہیں کہ ایرانی نیوکلیئر  پروگرام پر سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو روکنے کیلئے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے تاحال حملوں کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ایران میں دفاعی تنصیب پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے تاہم ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبداللہ مرزئی نے بیان دیا کے مضبوط قیاس آرائیاں ہیں کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں موجود ایک دفاعی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملوں کا ناکام بنا دیا ہے، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 1038497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش