QR CodeQR Code

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی کے 7 یونٹس سیل

30 Jan 2023 07:48

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے لال حویلی کے 7 یونٹس سیل کئے جبکہ متروکہ وقف املاک نے آپریشن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے مدد لی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ (اے ایم ایل) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی سیل کر دی گئی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے لال حویلی کے 7 یونٹس سیل کئے جبکہ متروکہ وقف املاک نے آپریشن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے مدد لی۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔ یاد رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کے بھتیجے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے 3 روز قبل اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ لال حویلی سیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے، جس کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1038500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038500/سابق-وفاقی-وزیر-شیخ-رشید-احمد-کے-زیر-استعمال-لال-حویلی-7-یونٹس-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org