QR CodeQR Code

اماراتی صدر کی آمد پر آج اسلام آباد میں تعطیل ہے

30 Jan 2023 10:53

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز طیارے سلامی پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز. متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے. اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اماراتی وفد کی آمد کے پیش نظر، دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں، ریڈ زون، اور اسلام آباد ایکسپریس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی جبکہ اسلام آباد سیکرٹریٹ میں سینیٹ کا اجلاس شیڈول کے مطابق ایک گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 3 کی بجائے 4 بجے ہو گا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ انٹظامیہ کے مطابق اس موقع پر شیخ زید کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز طیارے سلامی پیش کریں گے۔ شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی ہو گی، وزیرِ اعظم ہاؤس میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا. 


خبر کا کوڈ: 1038523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038523/اماراتی-صدر-کی-ا-مد-پر-ا-ج-اسلام-ا-باد-میں-تعطیل-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org