QR CodeQR Code

ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

30 Jan 2023 10:59

وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کیخلاف ایک مقدمے درج ہے اور اب یہ اندیشہ ہے کہ مزید مقدمات قائم کر لئے گئے ہیں۔ مقدمات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں اور ان مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ فواد چودھری کیخلاف کتنے مقدمے اور کس نوعیت کے ہیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چودھری کے کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 31 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کیخلاف ایک مقدمے درج ہے اور اب یہ اندیشہ ہے کہ مزید مقدمات قائم کر لئے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ فواد چودھری کیخلاف درج ہونیوالے مقدمات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں اور ان مقدمات میں انہیں  گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ فواد چودھری کیخلاف کتنے مقدمے اور کس نوعیت کے ہیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت فواد چودھری کیخلاف درج ہونیوالے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 31 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038524/ہائیکورٹ-نے-فواد-چودھری-کیخلاف-مقدمات-کی-تفصیلات-طلب-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org