QR CodeQR Code

جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کیجانب سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد

30 Jan 2023 11:02

اسٹڈی سرکل کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ اسٹڈی سرکل قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر اسٹڈی سرکل کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے ضلع جھل مگسی میں مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی بلوچستان میں انعقاد ہونے والا اسٹڈی سرکل قائد وحدت حجة الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہوا ہے۔

آئندہ بھی باقائدگی سے اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسٹڈی سرکل کی صدارت ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، حبیب اللہ دھکڑ، یوتھ کے ڈویژنل صدر سید وفا عباس شاہ نقوی، ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، گہنور خان نجف، تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاہد حسین شاہ حسینی، غلام محمد شیرازی اور یونٹ حسینی کے کارکنان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1038525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038525/جھل-مگسی-ایم-ڈبلیو-بلوچستان-کیجانب-سے-اسٹڈی-سرکل-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org