QR CodeQR Code

برطانوی وزیراعظم نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کر دیا

30 Jan 2023 11:52

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کیا۔


اسلام ٹائمز. برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم زہاوی کو ان کے ٹیکس کے معاملے میں ایک آزادانہ تحقیقات میں سامنے آنے والی سنگین خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ندیم زہاوی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کے نتائج ہمارے سامنے رکھے گئے جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹیکس معاملات میں منسٹیریل کوڈ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں، میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ آپ حکومت کی طرف سے پارٹی پوزیشن سے برطرف ہیں۔کنزرویٹیو پارٹی کے ٹیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایڈوائزرکا کہنا ہےکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ندیم زہاوی چیزوں کو غلط انداز میں پیش کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 1038534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038534/برطانوی-وزیراعظم-نے-اپنی-ہی-کنزرویٹیو-پارٹی-کے-چیئرمین-کو-برطرف-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org