0
Monday 30 Jan 2023 12:44

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔ مسلم لیگ ن نے پارٹی کی چیف آرگنائزر کا پنجاب میں دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی اور دو فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔ پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

نو فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی، دس فروری کو وہیں تنظیمی اجلاس ہوگا، پندرہ فروری کو ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسہ جبکہ سولہ فروری کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی، انیس فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، بیس فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔
 
شیڈول کے مطابق تئیس فروری کو مریم نوازسرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب اورچوبیس فروری کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کرینگی۔ ستائیس فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن، اٹھائیس فروری کو پارٹی اجلاس ہوگا، گوجرانوالہ میں تین مارچ کو کنونشن اور چار مارچ کو پارٹی اجلاس ہوگا، شیخوپورہ میں سات مارچ کو کنونشن، آٹھ مارچ کو پارٹی اجلاس ہوگا۔ فیصل آباد میں گیارہ مارچ کو کنونشن اور بارہ مارچ کواجلاس ہوگا، جبکہ پشاورمیں پندرہ مارچ کو ورکرزکنونشن اورسولہ مارچ کواجلاس ہوگا۔

لاہور ڈویژن میں انیس مارچ کو کنونشن اوربیس مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا، مریم نوازتئیس مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اورکنونشن سے خطاب کرینگی، چوبیس مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس  ہوگا، کراچی میں ورکرز کنونشن ستائیس مارچ جبکہ اٹھائیس مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا، گیارہ فروری کو اسلام آباد میں ورکرزکنونشن ہوگا، بارہ فروری کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1038543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش