QR CodeQR Code

آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

30 Jan 2023 12:48

قانون نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے.


اسلام ٹائمز. پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو قانونی نوٹس سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانون نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا جس میں کہا گیا ہےکہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے. قانون نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا عمران خان عدالت کو اس پر واضح مؤقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1038544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038544/ا-صف-زرداری-نے-عمران-خان-کو-قانونی-نوٹس-بھیج-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org