QR CodeQR Code

دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، سختی سے نمٹا جائے، علامہ جہانزیب جعفری

30 Jan 2023 22:21

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صدر کا پشاور دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب جعفری نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت کاروائی کریں اور ان ملک دشمن عناصر کے سروں کو سختی سے کچل دینے میں ہی عافیت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لہذا وقت آن پہنچا ہے کہ ایک منظم حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کر دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1038639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038639/دہشتگرد-کسی-بھی-رعایت-کے-مستحق-نہیں-سختی-سے-نمٹا-جائے-علامہ-جہانزیب-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org