QR CodeQR Code

پہاڑ پور، بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی رسم چہلم

31 Jan 2023 00:11

علامہ سید تقی نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ شیخ انور علی، علامہ افتخار حسین، علامہ انیس خان، علامہ حاجی ناصر حسین حیدری، علامہ منظور حسین جوادی سمیت دیگر علمائے کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں باب النجف جاڑا میں استاد العلماء اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کے چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ سید تقی نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ شیخ انور علی، علامہ افتخار حسین (جامعتہ الکوثر اسلام آباد) علامہ انیس خان (جامعتہ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان اسلام آباد)، علامہ حاجی ناصر حسین حیدری (پرنسپل جامعہ شہید مرتضوی)، علامہ منظور حسین جوادی سمیت دیگر علمائے کرام، مدارس کے مدارسین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے بزرگ عالم دین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ استاد بزرگوار کی قومی و ملی، تنظیمی اور ملت تشیع پاکستان کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، انکی ملت تشیع پاکستان کے لئے کی گئی مخلصانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے پاکستان بھر میں کئی مدارس و مساجد کی بنیادیں رکھیں، انکے شاگردان کثیر تعداد میں دنیا بھر میں دین مبین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔وہ مفتی جعفر حسین سے لیکر موجودہ قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ملت تشیع پاکستان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرتے رہے۔ آج انکے شاگرد کی حیثیت سے قومی قیادت کے ساتھ مربوط رہتے ہوئے حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی میں متنازعہ ترمیمی بل 298/A کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اس کو روکنے کے لئے بزرگ علمائے کرام اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1038654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038654/پہاڑ-پور-بزرگ-عالم-دین-علامہ-غلام-حسن-نجفی-جاڑا-کی-رسم-چہلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org