QR CodeQR Code

صیہونی پارلیمان میں فلسطینیوں کو برقی کرسی سے موت کی سزا دینے کا بل پیش

30 Jan 2023 23:13

مختلف سیاسی پارٹیوں سے گفتگو میں صیہونی کابینہ کے اس سخت گیر وزیر نے مقبوضہ قدس میں گذشتہ جمعرات کو فدائی حملہ کرنیوالے شہید "خیری علقم" کی رہائشگاہ پر کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا ہے کہ بہت جلد صیہونیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو کرنٹ سے موت دینے کا بل پاس کروا لیا جائے گا۔ سوموار کے روز صیہونی پارٹیوں کے ایک اجلاس میں ایتمار بن گویر نے اعلان کیا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں اور اسلحہ رکھنے والے فلسطینیوں کی نگرانی و گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایتمار بن گویر نے مقبوضہ قدس میں رہنے والے فلسطینیوں کو دھمکی ہوتے ہوئے کہا کہ ہم قریہ قریہ جا کر فدائی حملے کرنے والوں کے گھروں کو مسمار کریں گے۔ صیہونی کابینہ کے اس سخت گیر وزیر نے مقبوضہ قدس میں گذشتہ جمعرات کو فدائی حملہ کرنے والے شہید "خیری علقم" کی رہائش گاہ پر کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اس وزیر نے حماس کے قیدیوں کے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ ملنے پر پابندی میں بھی توسیع کی۔

صیہونی اخبار نے بن گویر کے اس اقدام کے بارے میں لکھا کہ یہ اقدام صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے۔ صیہونی داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حماس کے قیدیوں کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات پر پابندی اسرائیلی قیدیوں اور لاپتہ افراد کے کیس میں پیشرفت پر بہت اثر انداز ہوگی۔ واضح رہے کہ پھانسی کا قانون اور مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کی حاضری اور اس کی شناخت میں تبدیلی، صیہونی کابینہ میں مشارکت کے لئے بن گویر کی پارٹی کے مطالبات میں سرفہرست ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038655/صیہونی-پارلیمان-میں-فلسطینیوں-کو-برقی-کرسی-سے-موت-کی-سزا-دینے-کا-بل-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org