QR CodeQR Code

پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

30 Jan 2023 23:27

ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ میں پٹیشن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے بدھ کے روز بیرسٹر گوہر کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کی طرف سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ میں پٹیشن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے بدھ کے روز بیرسٹر گوہر کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنی پٹیشن میں عدالت سے استدعا کرے گی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق ملک میں معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، اس لیے فوری انتخابات ہی بحرانوں کا واحد حل ہے، انتخابات کی تاریخ میں جتنی تاخیر ہوگی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم ٹولہ انتخاب سے فرار چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038659/پختونخوا-الیکشن-کی-تاریخ-نہ-دینے-پر-پی-ٹی-آئی-کا-عدالت-جانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org