QR CodeQR Code

پاک چین تجارتی سرحد خنجراب پاس دس دنوں کیلئے کھول دیا گیا

31 Jan 2023 00:13

پیر کے روز چین سے سات کنٹینرز کا قافلہ سوست پورٹ پہنچ گیا جبکہ منگل کے روز مزید کنٹینرز سوست پہنچیں گے۔ دس دنوں کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بھاری مشینری بھی چین سے لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین تجارتی سرحد خنجراب باڈر کو دس دن کے لئے دوبارہ عارضی طور پر کھول دیا گیا۔ پیر کے روز چین سے سات کنٹینرز کا قافلہ سوست پورٹ پہنچ گیا جبکہ منگل کے روز مزید کنٹینرز سوست پہنچیں گے۔ دس دنوں کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بھاری مشینری بھی چین سے لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاک چین سرحد گزشتہ تین سالوں سے بند ہے۔ جی بی کے تاجروں کی درخواست پر بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038668/پاک-چین-تجارتی-سرحد-خنجراب-پاس-دس-دنوں-کیلئے-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org