QR CodeQR Code

مغربی کنارے میں ماہ جنوری 2015ء کے بعد سب سے خونریز مہینہ قرار پایا

31 Jan 2023 02:21

خبررساں ایجنسی فارس کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اس مہینے مغربی کنارے میں 35 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ماہ جنوری 2015ء کے بعد مغربی کنارے میں سب سے خونریز مہینہ تھا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اس مہینے مغربی کنارے میں 35 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے آج تک اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی گولیوں کا نشانہ بننے کے نتیجے میں آٹھ بچوں اور ایک بوڑھی خاتون سمیت 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ "شہاب نیوز" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ان شہداء میں سے زیادہ تر سر کے حصے میں گولیوں کا نشانہ بنے اور صوبہ جنین میں 20 شہداء کے ساتھ سب سے زیادہ شہداء ریکارڈ کیے گئے۔ صیہونی حکومت نے صرف گذشتہ جمعرات کو ہی جنین کیمپ پر حملہ کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1038690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038690/مغربی-کنارے-میں-ماہ-جنوری-2015ء-کے-بعد-سب-سے-خونریز-مہینہ-قرار-پایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org