0
Tuesday 31 Jan 2023 02:38

اصفہان میں حالیہ تخریبکاری کی کارروائی کے حوالے سے یوکرینی حکام کے مخالفانہ موقف پر کنعانی کا ردعمل

اصفہان میں حالیہ تخریبکاری کی کارروائی کے حوالے سے یوکرینی حکام کے مخالفانہ موقف پر کنعانی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اصفہان میں فوجی مرکز کے خلاف حالیہ تخریب کاری کی کارروائی کے حوالے سے یوکرین کے صدر کے مشیر کے معاندانہ اور اشتعال انگیز موقف کو مشکوک قرار دیا اور اس ملک سے واضح، شفاف اور سرکاری وضاحت کا مطالبہ کیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے فارن ڈیسک کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کل بروز پیر کو یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر کے معاندانہ اور اشتعال انگیز موقف کی مذمت کی اور حالیہ تخریب کاری کے واقعہ کے حوالے سے ان کے بیانات پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اس سلسلے میں یوکرین کی حکومت سے باضابطہ اور واضح وضاحت کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی قانون کے قبول شدہ اصولوں پر توجہ دیتے ہوئے ہمیشہ قومی سلامتی اور اپنے مفادات کے تحفظ پر تاکید کی ہے اور ایران اس حوالے سے کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کنعانی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے خلاف اقدامات کرنے والے فریقوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا اپنا جائز اور قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق تہران میں یوکرین کے کارگزار کو بھی ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1038702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش