QR CodeQR Code

کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار سیفٹی حاصل ہے

طالبان کی ری سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ

دہشتگردی کی کارروائیوں سے زیادہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں

30 Jan 2023 23:59

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلط تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی قانون کی پاسداری کریگی، اسکے اثرات بالکل الٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ طالبان کی ری سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ سوچنا غلط تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی قانون کی پاسداری کرے گی، اس کے اثرات بالکل الٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پالیسی تبدیل کی ہے، جو ہر قیمت پر کامیاب ہوگی، دہشت گردی کی کارروائیوں سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار سیفٹی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے ہم سے ہی نہیں ساری دنیا سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1038706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038706/طالبان-کی-ری-سیٹلمنٹ-پالیسی-غلط-ثابت-ہوئی-ہے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org