0
Tuesday 31 Jan 2023 01:12

مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، سی سی پی او اعجاز خان

مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، سی سی پی او اعجاز خان
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، واقعہ کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ انہوں نے کہا ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔ سی سی پی او کے مطابق پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زائد یونٹس کے دفاتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہیں، یہ بھی امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آگیا ہو۔ اعجاز خان نے بتایا کہ مسجد کا ہال پرانا تھا، جس میں بیمز تھیں، باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی، ہال میں دھماکے سے ویوز نکلیں، آگ نے بھی نقصان پہنچایا۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا، سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش