QR CodeQR Code

حکمراں انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں، چوہدری پرویز الہٰی

30 Jan 2023 23:23

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے بات چیت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا کرکے پی ڈی ایم مریم نواز کی واپسی کا جشن منا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکمراں انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ مینڈنٹ سے تجاوز کرکے غیر آئینی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پیٹرول مہنگا کرکے پی ڈی ایم مریم نواز کی واپسی کا جشن منا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038708/حکمراں-انتخابات-ملتوی-کرنے-سے-باز-رہیں-چوہدری-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org