QR CodeQR Code

دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

31 Jan 2023 01:59

اپنے مذمتی بیان میں مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، دہشتگرد فعال ہیں اور شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے ہمیں بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں، دہشت گرد فعال ہیں اور شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم علامہ اقبال اور جناح کے وارث ہیں، ہم ملک کو انسان کشی اور تکفیریت کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کیلئے انتہائی ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے کہا کہ یہ ساری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان شاء اللہ ظالموں کو دنیا و آخرت میں ذلت نصیب ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1038714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038714/دہشتگردوں-اور-انکے-سہولتکاروں-کیخلاف-قانونی-کارروائی-کی-جائے-ڈاکٹر-شفقت-حسین-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org