QR CodeQR Code

پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں، مولانا اعجاز حسین بہشتی

1 Feb 2023 12:41

ایس یو سی ملتان کے صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع ملتان کے صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی نے جاری پشاور واقعہ پر اپنے مذمتی بیان میں پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ مولانا اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کریں، انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 1038951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038951/پشاور-پولیس-لائن-مسجد-میں-دھماکہ-کی-مذمت-کرتے-ہیں-مولانا-اعجاز-حسین-بہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org