0
Wednesday 1 Feb 2023 14:58

ایس یو سی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات

ایس یو سی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور قائد محترم کو مختلف امور پر ہونے والے جماعتی اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، متنازعہ ترمیمی بل، علماء کانفرنسز، صوبائی و بلدیاتی انتخابات، قومی نصاب اور دیگر قومی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور قائد محترم نے ان معاملات سمیت دیگر قومی ایشو پر رہنمائی کی۔ ملاقات میں شہدائے پشاور کی آمدہ برسی کے پروگرامات اور آئندہ رمضان المبارک میں صوبائی انتخابات اور ایام عزاء کے حوالے سے بھی غور خوص ہوا اور بعض اقدامات کو موثر بنانے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1038978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش