0
Thursday 2 Feb 2023 16:14

مودی حکومت کے انتخابی بجٹ میں بے روزگاری ختم کرنے کی کوئی ترکیب نہیں ہے، ملکارجن کھڑگے

مودی حکومت کے انتخابی بجٹ میں بے روزگاری ختم کرنے کی کوئی ترکیب نہیں ہے، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج اپنی مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کر دیا ہے۔ آئندہ سال ہونے والے انتخاب کو توجہ میں رکھ کر تیار کئے گئے بجٹ میں وزیر مالیات نے کئی بڑے وعدے کئے، لیکن مک میں موجود بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے کوئی خاکہ پیش نہیں کیا۔ ایسے میں اس بجٹ پر تلخ رد عمل سامنے آنے لگا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بجٹ کو لے کر کہا کہ انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا مودی حکومت کا بجٹ عوام کا بی جے پی پر لگاتار گرتے اعتماد کا ثبوت ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ پیش کئے جانے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا بجٹ ہے، ملک کو دھیان میں رکھ کر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں زبردست بے روزگاری کا حل تلاش کرنے کی کوئی بھی کوشش نہیں ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو مودی حکومت نے برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوڑے ملک لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، تین لاکھ کروڑ کے وِلفل ڈیفالٹرس ہیں، بینکوں پر 36 لاکھ کروڑ کا این پی اے ہے، لیکن بجٹ میں اس کے لیے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی کو جو جوکھم میں ڈالا جا رہا ہے، اس پر بجٹ میں ایک لفظ نہیں ہے۔ کانگریس صدر نے آخر میں کہا کہ مجموعی طور پر مودی حکومت نے ہندوستانی عوام کی زندگی کو دشوار کر دیا ہے۔ ملک کی معیشت کو گہری چوٹ پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ملکیت کو لوٹنے کے علاوہ مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش