0
Thursday 2 Feb 2023 09:38

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، میاں عادل مشتاق

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، میاں عادل مشتاق
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر میاں عادل مشتاق نے کی اور جنرل سیکرٹری کے فرائض ملک ارشد حسین بھٹی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں اورنگزیب خان بلوچ نائب صدر، ملک خرم شہزاد آرائیں فنانس سیکرٹری، مس فرزانہ سلیمان لائبریری سیکرٹری، ملک یوسف اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گذشتہ روز ہونے والے واقعہ جس میں قصور بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اسلم جوئیہ ایڈووکیٹ کو قاتلانہ حملہ کر کے جاں بحق کر دیا گیا جس کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان پرزور مذمت کرتی ہے۔ اجلاس سے صدر میاں عادل مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ مساجد، بار روم، عدالتیں، وکلا و سائلین بھی اس سے محفوظ نہ ہیں۔ آئے روز وکلا پر ہونے والی فائرنگ اور ان کا بہیمانہ قتل عام روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور ممبران وکلا حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ معزز ممبر اسلم جوئیہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تمام وکلا کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، پشاور میں پولیس لائن کی حدود میں واقع مسجد میں ایک خودکش دھماکہ کیا گیا جسمیں 100 سے زائد نمازی شہید ہوئے اور تقریبا 150سے زائد افراد زخمی ہوئے جس کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساجد اور دیگر دینی درس گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش