QR CodeQR Code

اصفہان حملے پر امیر سعید ایروانی کیجانب سے اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام خط

2 Feb 2023 10:03

اصفہان میں واقع ایرانی وزارت دفاع کی عمارت پر ہونیوالے حالیہ ڈرون حملوں اور اس سے متعلق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے اشتعال انگیز بیانات پر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ و سربراہ سلامتی کونسل کے نام تحریر کردہ اپنے ایک خط میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی قومی سلامتی کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیجانب سے لاحق خطرات و نادرست اقدامات کے جواب میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت اپنے فیصلہ کن جواب کا پورا حق رکھتا ہے


اسلام ٹائمز۔ اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں اور ان کے حوالے سے جاری ہونے والے غاصب صہیونی حکام کے اشتعال انگیز بیانات پر اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ و سربراہ سلامتی کونسل کے نام خصوصی خط تحریر کئے ہیں جن میں انہوں نے تاکید کی ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ شہر اصفہان میں واقع وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر حملوں کا ذمہ دار غاصب صیہونی رژیم اسرائیل ہے جبکہ یہ اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی اور مذموم ہے۔ اپنے خط میں امیر سعید ایروانی نے 27 جنوری کے روز نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں جاری ہونے والے غاصب صہیونی صدر اور 26 جنوری کے روز جاری ہونے والے صیہونی آرمی چیف کے بیانات کہ جن میں ایرانی جوہری تنصیبات سمیت اہم مراکز کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دی گئی تھیں، کی جانب اشارہ کیا اور غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے انجام دی جانے والی عالمی قوانین سمیت اقوام متحدہ کے منشور کی بھی کھلی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔ اپنے خط میں انہوں نے 31 جنوری کے روز امریکی نیوز چینل کو دیئے گئے غاصب صیہونی وزیراعظم کے انٹرویو اور اس کے دوران ایرانی سرزمین پر تخریبکارانہ و دہشتگردانہ اقدامات کی انجام دہی سے متعلق بنجمن نیتن یاہو کے واضح اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس غاصب رژیم کو ایران کے خلاف اپنے تمام مجرمانہ و دہشتگردانہ اقدامات پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کے سربراہان کے نام تحریر کردہ اپنے خط میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنے منشور کے مطابق اس بات کا ذمہ دار بننا چاہیئے کہ وہ غاصب صہیونی رژیم اسرائیل کے جنگی جنون پر مبنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک منصوبوں اور خطے میں جاری تخریبی سرگرمیوں سے روکے۔ اس حوالے سے اپنے خط میں امیر سعید ایروانی نے واضح انداز میں لکھا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنی قومی سلامتی سے دفاع اور غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے لاحق کئے جانے والے خطرات اور اس کے نادرست اقدامات کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران، کسی بھی مقام اور وقت پر جوابی کارروائی کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039083/اصفہان-حملے-پر-امیر-سعید-ایروانی-کیجانب-سے-اقوام-متحدہ-سلامتی-کونسل-کے-سربراہوں-نام-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org