QR CodeQR Code

ملتان، مہنگائی کیخلاف رکشہ ڈرائیور سراپا احتجاج، گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

2 Feb 2023 10:28

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور یونین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی غریب محنت کش عوام اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے آٹا کے حصول کیلئے لائنوں میں کھڑے ہو کر آٹا حاصل کرنے کی بجائے جان کی بازی ہارگئے، اس کے باوجود ناجائز منافع خور اپنے سرمایہ کی بڑھوتری میں لگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین ملتان کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجائی مظاہرہ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک بالائی قوتوں پر سیاستدانوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، عسکری وسول بیورو کریٹ نے بڑی بے رحمی سے ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ کر مالک کو اندھیر گلی میں پہنچا دیا ہے، ابھی بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی چٹی دلالی کر کے اپنی عیاشیانہ زندگیوں کو محفوظ کئے ہوئے ہیں، زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی غریب محنت کش عوام اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے آٹا کے حصول کیلئے لائنوں میں کھڑے ہو کر آٹا حاصل کرنے کی بجائے جان کی بازی ہارگئے، اس کے باوجود ناجائز منافع خور اپنے سرمایہ کی بڑھوتری میں لگے ہوئے ہیں۔ ایل پی جی گیس کمپنیوں کے ناجائز منافع کے حصول نے خود ساختہ اضافہ کر کے رکشہ ڈرائیوروں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

حکمران عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے سربسجود ہیں، آئے روز پٹرول، ڈیزل، اشیائے ضرورت، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ عوام بے روزگاری، مہنگائی، بیماری، لاچاری میں مبتلا ہوتی جاری ہے۔ چند سالوں میں ملک بھر میں مزید دو کروڑ سے زائد انسان خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود حکمران طبقات پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انھوں نے سیاسی کھیل تماشہ لگایا ہوا ہے، اصلاح احوال اور ملک و عوام کی خیرخواہی دور دور تک نظر نہیں آرہی، ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانی کیفیت سے نکالنے ملک بھر کے غریب محنت کش عوام کو شعوری طور پر متحد و منظم ہو کر عوام دشمن قوتوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی تاکہ ملکی وسائل پر سب کا برابری کی بنیاد پر حق اور بیرونی غلامی سے نجات مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 1039088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039088/ملتان-مہنگائی-کیخلاف-رکشہ-ڈرائیور-سراپا-احتجاج-گیس-کی-قیمتوں-میں-کمی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org