QR CodeQR Code

ملتان، سابق چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ کی کرپشن و لوٹ مار زبان زدعام ہے، ایمپلائز یونین

2 Feb 2023 10:45

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ اے (سی بی اے) یونین کے رہنمائوں نے کہا کہ اعجاز جنجوعہ کو بداخلاقی کی بنیاد پر جماعت اسلامی سے نکالا گیا اور بعد میں وہ ایک سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے، اعجاز جنجوعہ کی ایمانداری کی صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ چار سالوں کے دوران ادارہ کی تین تین گاڑیاں رکھیں، جس کے زریعے سالانہ تقریبا دو ہزار لیٹر ڈیزل ڈلوایا گیا اور اس کی قیمت پٹرول پمپ سے وصول کی۔


اسلام ٹائمز۔ باغبان ایمپلائز اتحاد پی ایچ اے (سی بی اے ) ملتان کے صدر عاقل قریشی، سرپرست اعلی شاہ ولی راجپوت، جنرل سیکریٹری رائو افسر خلیل، اطہر اعوان، خالد محمود گجر، عرفان سجاد، اسحاق بلوچ نے دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کی کرپشن و لوٹ مار زبان زدعام ہے، جس نے پی ایچ اے کے غریب ملازمین، سیکیورٹی گارڈز اور مالی کو بھی نہیں بخشا اور انہیں بلاوجہ پانچ پانچ کروڑ روپے کے ہرجانے کے نوٹس بھجوادیئے، اس ناانصافی پر اعجاز جنجوعہ کے خلاف آج کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر غریب ملازمین کے خلاف ہرجانے کے نوٹس واپس نہ لئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔ ایک سیاسی کارکن کو ایسی حرکت زیب نہیں دیتی جو انہوں نے کی ہے۔ عاقل قریشی نے مزید کہا کہ اعجاز جنجوعہ کو بداخلاقی کی بنیاد پر جماعت اسلامی سے نکالا گیا اور بعد میں وہ ایک سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے۔

اعجاز جنجوعہ کی ایمانداری کی صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ چار سالوں کے دوران ادارہ کی تین تین گاڑیاں رکھیں، جس کے زریعے سالانہ تقریبا دو ہزار لیٹر ڈیزل ڈلوایا گیا اور اس کی قیمت پٹرول پمپ سے وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز جنجوعہ کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا ہرجانہ دیئے جانے کی وجہ سے پی ایچ اے کا مالی ذیشان جبار انتہائی ذہنی دبائو کا شکار ہے اور وہ شدید بیمار ہو کر رہ گیا ہے، ہم ڈائریکٹر پی ایچ اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا ادارہ کی طرف سے فی الفور علاج کرایا جائے۔


 


خبر کا کوڈ: 1039093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039093/ملتان-سابق-چیئرمین-پی-ایچ-اے-اعجاز-جنجوعہ-کی-کرپشن-لوٹ-مار-زبان-زدعام-ہے-ایمپلائز-یونین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org