QR CodeQR Code

امریکی خوشنودی کیلئے جنرل ضیاء نے قبائل کو سوویت یونین کیخلاف جہاد کے نام پر استعمال کیا، حافظ حسین احمد

2 Feb 2023 10:48

اپنے ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء نے کہا کہ جنرل ضیاء سے لیکر جنرل مشرف کے آمرانہ انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے، جبکہ ہم ملک کو مزید دلدل میں دھنسوا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء سے لیکر جنرل مشرف کے آمرانہ انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے، جبکہ ہم ملک کو مزید دلدل میں دھنسوا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حافظ حافظ حسین احمد نے کہا کہ امریکا کی ایماء اور خوشنودی کیلئے جنرل ضیاء الحق نے قبائل کو سوویت یونین کے خلاف جہاد کے نام پر استعمال کیا اور پھر امریکا کے اشارے پر جنرل پرویز مشرف نے اس جہاد کو فساد اور دہشتگردی ڈکلیئر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم کسی واضح پالیسی کو مرتب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے انفرادی فیصلے کئے اور پارلیمنٹ اور اداروں کو اہمیت نہیں دی۔


خبر کا کوڈ: 1039094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039094/امریکی-خوشنودی-کیلئے-جنرل-ضیاء-نے-قبائل-کو-سوویت-یونین-کیخلاف-جہاد-کے-نام-پر-استعمال-کیا-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org