QR CodeQR Code

اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، محمد حسین محنتی

2 Feb 2023 10:56

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ مغرب و سرمایہ دارانہ نظام نے پوری دنیا کو تباہ اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مغرب و سرمایہ دارانہ نظام نے پوری دنیا کو تباہ اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامعہ حنفیہ سعودآباد میں فاضلین مدارس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ آج کے حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ دینی قوتیں آگے بڑھیں اور طے کرلیں کہ ہم نے مسلک سے بالاتر ہو کر نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور غلبہ دین کی جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام منبر و محراب سے ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مغرب اور ان کے گماشتے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف جس طرح سازشیں کر رہے ہیں، ان کو ناکام بنانا اور اسلام کا آفاقی پیغام آگے بڑھانا علماء کرام کی اولین ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039096/اتحاد-امت-وقت-کی-اہم-ترین-ضرورت-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org