QR CodeQR Code

سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، ثروت اعجاز قادری

2 Feb 2023 11:40

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی لونڈی بنا دیا گیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مسلم ممالک کے جذبات بالخصوص کشمیریوں کی ترجمانی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے، کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی لونڈی بنا دیا گیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مسلم ممالک کے جذبات بالخصوص کشمیریوں کی ترجمانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسے حاصل کرکے دم لیں گے، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر سطح پر ریلیاں، کانفرنس، سمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 1039108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039108/سامراجی-قوتیں-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-نہیں-چاہتی-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org