QR CodeQR Code

خیبر میں مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار

2 Feb 2023 13:38

پولیس کے مطابق تاجر عبداللہ طورخم سے پشاور جا رہا تھا کہ لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر مسلح افراد نے لوٹ مار کی کارروائی کی اور تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر میں مسلح افراد تاجر سے تین لاکھ امریکی ڈالر چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر راہزنی کی واردات میں نامعلوم مسلح افراد نے تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین لیے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ ایڈیشنل ایس ایچ او فضل الرحمان کے مطابق تاجر عبداللہ طورخم سے پشاور جا رہا تھا کہ لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر مسلح افراد نے لوٹ مار کی کارروائی کی اور تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039124/خیبر-میں-مسلح-افراد-تاجر-سے-3-لاکھ-امریکی-ڈالر-چھین-کر-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org