QR CodeQR Code

شرجیل میمن نے عمران خان کو دنیا کا جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا

2 Feb 2023 14:29

عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، جس نے آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے، کیا بتا سکتے ہیں کہ علیمہ خان نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے کتنے بچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1039136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039136/شرجیل-میمن-نے-عمران-خان-کو-دنیا-کا-جھوٹا-ترین-شخص-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org