QR CodeQR Code

بیلہ بس حادثہ میں جانبحق ہونیوالے 38 افراد کی لاش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے

2 Feb 2023 15:35

انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تمام لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں جانبحق ہونے والے 38 افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ عامر حسن نے میڈیا کو بتایا کہ تمام لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقہ بیلہ کے مقام پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں مسافروں کی لاشیں جھلسنے کے باعث انکی شناخت نہیں ہو پا رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1039157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039157/بیلہ-بس-حادثہ-میں-جانبحق-ہونیوالے-38-افراد-کی-لاش-شناخت-کے-بعد-ورثاء-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org