QR CodeQR Code

کوئٹہ، جے یو آئی نظریاتی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

2 Feb 2023 15:45

اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، پشاور دھماکہ اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی پاکستان کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق کل تین فروری جمعہ کو ملک بھر میں، جبکہ بلوچستان کے امی رمولانا عبدالقادرلونی کی جانب سے بلوچستان میں 2 اور 3 فروری کو پشاور میں پولیس لائن میں دھماکے، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور ملک میں بدامنی اور مہنگائی کی لہر کے خلاف مظاہرے اور یوم احتجاج ہوگا۔ جبکہ اندرون بلوچستان اضلاع اپنی صوابدید پر مظاہرے کریں گے۔ بیان کے مطابق جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ضلعی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی جائے گی اور میزان چوک پر جلسہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1039159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039159/کوئٹہ-جے-یو-آئی-نظریاتی-کا-مہنگائی-کیخلاف-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org