QR CodeQR Code

امن اور سکیورٹی برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے، سی سی پی او لاہور

2 Feb 2023 21:45

افسران سے خطاب میں بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران ملک و سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا پولیس افسران تھانوں، پولیس دفاتر، حساس مقامات، تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں اور ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ سکیورٹی آرڈینیٹس کے تحت نجی اداروں کی طرف سے سکیورٹی گارڈز نہ رکھنے پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور میں امن و امان، سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کی مجموعی صورتحال بارے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کی تعیناتی مکمل ہونے کے بعد اپنی ٹیم کو کرائم کنٹرول کے حوالے سے ٹارگٹس دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت ملک، سی ٹی او مستنصر فیروز، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چودھری، ایس پی سکیورٹی، ایس پی ڈولفن سکواڈ، اے وی ایل ایس، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں امن اور سکیورٹی برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پولیس افسران ملک و سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا پولیس افسران تھانوں، پولیس دفاتر، حساس مقامات، تنصیبات پر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں اور ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ سکیورٹی آرڈینیٹس کے تحت نجی اداروں کی طرف سے سکیورٹی گارڈز نہ رکھنے پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1039198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039198/امن-اور-سکیورٹی-برقرار-رکھنا-سب-سے-بڑا-چیلنج-ہے-سی-پی-او-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org