QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ پشاور، سانحہ پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت

2 Feb 2023 22:14

سید ناصر عباس شیرازی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں پشاور کا دورہ کیا، اور سانحہ پولیس لائنز میں زخمی ہونے والوں کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، مجلس علمائے شیعہ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ احسان اللہ، علامہ صابر علی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 1039209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039209/پشاور-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کا-دورہ-سانحہ-پولیس-لائنز-زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org