QR CodeQR Code

صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور دھماکہ پر ردعمل

2 Feb 2023 22:28

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہ اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا، اس کا تقدس مجروح کرنا، اسے مقتل بنانا اسلامی تعلیمات اور انسانی و اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مصر کی معروف جامعہ الازہر الشریف نے پشاور مسجد حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ صرف گمراہ اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں۔ پشاور مسجد حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے جامعہ الازہر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہ اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا، اس کا تقدس مجروح کرنا، اسے مقتل بنانا اسلامی تعلیمات اور انسانی و اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صرف گمراہ، اسلامی تعلیمات، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بے بہرہ اور خوف پھیلانے والے عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، الازہر الشریف حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر رحم فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 1039211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039211/صرف-گمراہ-عناصر-ہی-ایسے-گھٹیا-حملے-کرسکتے-ہیں-جامعہ-الازہر-کا-پشاور-دھماکہ-پر-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org