0
Thursday 2 Feb 2023 22:32

ملکی صورتحال کے حل کیلئے شہباز شریف نے اے پی سی طلب کرلی

ملکی صورتحال کے حل کیلئے شہباز شریف نے اے پی سی طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو  ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلا لی ہے۔ اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام قومی و سیاسی قائدین کو دعوت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اس اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے اور پی ٹی رہنمائوں کے ذریعے عمران خان کو شرکت کی دعوت پہنچائی گئی ہے۔ جبکہ پشاور میں ہونیوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پی ٹی آئی کے 2 نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پشاور کے گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے۔ کمیٹی کے اس اجلاس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق اقدامات جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1039212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش