QR CodeQR Code

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس 4 فروری کو قم المقدس میں منعقد ہوگی

2 Feb 2023 21:30

کانفرنس سے مختلف ممالک کے نمائندے گفتگو کرینگے اور کانفرنس کے مہمان خصوصی براعظم افریقا سے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر اور ممتاز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ بیلم ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایران میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس 4 فروری بروز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے قم المقدس میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس سے مختلف ممالک کے نمائندے گفتگو کریں گے اور کانفرنس کے مہمان خصوصی براعظم افریقا سے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر اور ممتاز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ بیلم ہونگے۔ کانفرنس کا موضوع اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر ہے۔

یاد رہے کہ کانفرنس کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم نے کیا ہے۔ دنیا میں اسلامی برادری کی طرف سے اور خصوصاً کشمیریوں کی طرف سے  ایران میں اس کانفرنس کے انعقاد کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اور اس اقدام کو اسلامی برادری سراہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039213/کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-انٹرنیشنل-کشمیر-کانفرنس-4-فروری-کو-قم-المقدس-میں-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org