0
Thursday 2 Feb 2023 22:43

لاہور، مسلم لیگ ن کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اعلان

لاہور، مسلم لیگ ن کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے لاہور میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریلی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں الحمراء ہال سے فیصل چوک تک نکالی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے لیگی رہنما ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کا نصیر آباد مرکزی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق لارڈ میئر مبشر جاوید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ، جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین کنول لیاقت، سعدیہ تیمور، فرزانہ نذیر، سابق ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی، مہر محمود سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1039214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش