QR CodeQR Code

ایران اور چین بھی ہمارے پڑوسی ہیں، وہاں دہشتگردی نہیں، پاکستان میں ہی کیوں؟ افغان حکومت

2 Feb 2023 23:12

طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔ افغان وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پڑوسی ملک کو افغانستان سے مسئلہ ہوتا تو ہمارے پڑوسی ایران اور چین بھی ہیں، وہاں دہشتگردی کیوں نہیں؟ پاکستان میں ہی کیوں ہے؟ 

چند روز قبل پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1039221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039221/ایران-اور-چین-بھی-ہمارے-پڑوسی-ہیں-وہاں-دہشتگردی-نہیں-پاکستان-میں-ہی-کیوں-افغان-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org