0
Thursday 2 Feb 2023 23:33

مصطفوی معاشرے کی تشکیل کیلئے مصطفوی فکر کو اپنانا ہوگا، ڈاکٹر حسن محی الدین

مصطفوی معاشرے کی تشکیل کیلئے مصطفوی فکر کو اپنانا ہوگا، ڈاکٹر حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ملتان میں کارکنان کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا معاشرہ اخلاقی، سیاسی، معاشی حوالے سے زوال و انحطاط اور گراوٹ کا شکار ہوچکا ہے، انسانیت معدوم ہوچکی ہے، رشتوں کا تقدس پامال ہورہا ہے، دینی حمیت کے رشتے بھی نقوش کھو رہے ہیں، روح پر مادیت کے پردے غلبہ پاچکے ہیں۔ دنیا کے پجاریوں نے مادیت پرستی کو اپنا مقصد حیات بنا لیا ہے۔ ظلم و جبر اور ہوس پرستی کا شکار معاشرے زیادہ دیر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے۔ ایسے حالات میں اہل حق کو اصلاح احوال معاشرہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ناگزیر ہو جاتاہے۔ آج مادیت زدہ معاشرے کو مصطفوی معاشرے میں بدلنے کیلئے مصطفوی فکر کو اپنانا ہوگا۔ امت کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اورمعاشرے کے بگاڑ کو درست کرنے کیلئے مجددین امت نے ہر دور میں نعرہ حق بلند کیا۔ خصوصی تربیتی نشست میں ناظم اعلی خرم نوازگنڈاپور، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا ادریس قادری، سردار شاکرمزاری، میاں نوراحمد سہو، ڈاکٹر زبیر اے خان، راو عارف رضوی، قاری ریاست علی چدھڑ، قاضی فیض الاسلام، راشد مصطفوی، جاوید اشرف وڑائچ، احمد قریشی، پروفیسر جاوید اختر زواری اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1039222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش