QR CodeQR Code

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ہفتہ وار دعائیہ پروگرام، قائد ملت جعفریہ کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

2 Feb 2023 23:45

دعائیہ پروگرام میں ضلعی صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی نے گفتگو میں ترمیمی ایکٹ بل کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ کی پالیسی اور موجودہ ملی پلیٹ فارم کی فعالیت کے بارے یونٹ ممبران کو آگاہ کیا۔ یونٹ ممبران نے قیادت کی پالیسیوں کے مطابق ہمہ قسمی آمادگی کا اظہار کیا اور قائد محترم کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان یونٹ پل براراں کی جانب سے ہفتہ وار دعائیہ پروگرام کا انعقاد امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر شاہ فیصل کالونی میں کیا گیا، جس میں ضلع ملتان کے صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی اور تحصیل ملتان کے صدر الطاف حسین جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ دعا کے بعد اراکین یونٹ سے گفتگو میں ضلعی صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی نے ترمیمی ایکٹ بل کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ کی پالیسی اور موجودہ ملی پلیٹ فارم کی فعالیت کے بارے یونٹ ممبران کو آگاہ کیا۔ یونٹ ممبران نے قیادت کی پالیسیوں کے مطابق ہمہ قسمی آمادگی کا اظہار کیا اور قائد محترم کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 1039224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039224/ملتان-شیعہ-علماء-کونسل-کے-زیراہتمام-ہفتہ-وار-دعائیہ-پروگرام-قائد-ملت-جعفریہ-کی-پالیسیوں-پر-مکمل-اعتماد-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org