QR CodeQR Code

سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا مزید اضافہ

3 Feb 2023 00:03

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 207200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 177641 روپے کی سطح پر آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونا مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 207200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 177641 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھکر 2300 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.88 روپے بڑھکر 1971.88 روپے کی سطح پر آگئی۔


خبر کا کوڈ: 1039228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039228/سونے-کی-قیمت-میں-2200-روپے-کا-مزید-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org