0
Friday 3 Feb 2023 00:19

چوہدری وجاہت اور بیٹے موسیٰ الہٰی کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

چوہدری وجاہت اور بیٹے موسیٰ الہٰی کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ مقدمہ مقامی نون لیگی رہنماء محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ نون لیگی رہنماء نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش